تربت۔ 08 اکتوبر (اے پی پی): وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے تربت کا دورہ کیا صوبائی وزراءاور اراکین صوبائی اسمبلی بھی اس موقع پر وزیراعلی کے ہمراہ تھے _کمشنر مکران ڈویژن طارق قمر بلوچ کی جانب سے وزیراعلی کو منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ فیز 2 میں سڑکوں کے علاوہ صحت اور پانی کی فراہمی کے منصوبے شامل ہیں منصوبے کی تکمیل سے تربت شہر کو وسعت ملے گی صوبے کے تمام اضلاع میں یکساں ترقی کے عمل کو جاری رکھا جائے گا











