چنیوٹ، 08 اکتوبر ( اےپی پی): چنیوٹ چہلم حضرت امام حسین کا جلوس امام بارگاہ زین العابدین سے برآمد ہو کر مقررہ راستوں کی جانب رواں دواں ہوا،جلوس میں عزاء دار ماتم،سینہ کوبی اور زنجیر زنی کرتے رہیں،جلوس میں علم،تعزیہ اور ذوالجناح کی زیارت بھی کروائی گئی،ماتمی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ شادی ملنگ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔اس موقع پر پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے عزاداروں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی گئی تھی تلاشی کے بعد جلوس میں داخلے کی اجازت تھی۔











