وزیر اعظم عمران خان سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کی ملاقات

277

اسلام آباد،21اکتوبر  (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔  ملاقات میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس میں زیر سماعت مخلتف کیسز کے حوالے سے گفتگو مختلف عدالتوں اور ٹرائبیونلز میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے متعلقہ زیر التوا مقدمات کے حل کے حوالے سے لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی۔

 ملاقات میں آئی لینڈ اتھارٹی آرڈیننس سے متعلقہ معاملات بھی زیر غور آئے۔ وزیر اعظم عمران خان نے مقدمات کی موثر پیروی کے حوالے سے اٹارنی جنرل اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔