لاہور 20 اکتوبر(اے پی پی): صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا مدراینڈ چائلڈ ہسپتال گنگارام کا کام تیزی سے جاری ہے، وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پنجاب کی عوام کیلئے سات مدراینڈ چائلڈ ہسپتال تحفہ ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں سینڈیکیٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں رجسٹرارفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی نے ایجنڈا کے مندرجات پیش کئے۔
اجلاس کے دوران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے مدراینڈ چائلڈ ہسپتال گنگارام کی تعمیر کی پیش رفت بھی دریافت کی۔صوبائی وزیر صحت نے بیسویں سینڈیکیٹ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کردی اور سینڈیکیٹ اجلاس میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں پیتھالوجی ڈیپارٹمنٹ کی ری ویمپنگ کیلئے فنڈزکی منظوری دی۔
اجلاس میں سینڈیکیٹ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اور ملحقہ اداروں میں ایڈہاک پرملازمین کی توسیع کی بھی منظوری دے دی گئی اور فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں پیتھالوجی ڈیپارٹمنٹ کی ری ویمپنگ کیلئے فنڈز منظور کیے گئے۔
سینڈیکیٹ اجلاس میں اسسٹنٹ پروفیسرآف وریولوجی کی سیٹ کی منظوری بھی دے دی گئی۔











