وزیر اعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار  کی   اعلی تعلیم کے فروغ کے لئے موثر اور مربوط اقدامات کرنے کی ہدایت

304

 

لاہور، 22 اکتوبر (اے پی پی): وزیر اعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار نے اعلی تعلیم کے فروغ کے لئے موثر اور مربوط اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا  ہے  کہ معیاری تعلیم دے کر نوجوانوں کو با اختیار بنائیں گے۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں پنجاب میں اعلی تعلیم کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات اورمستقبل  پلاننگ کا جائزہ لیا گیا۔

 اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا اعلی تعلیم کے فروغ کے لئے ہر طرح کے وسائل مہیا کئے جائیں گے، پنجاب حکومت پسماندہ اضلاع میں یونیورسٹیاں قائم کر رہی ہے، یونیورسٹیوں کے امور مزید بہتری لائیں گے۔انہوں نے  کہا کہ  ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ مشاورت کر کے مزید اقدامات اٹھائیں گے، مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے موثر میکنزم تشکیل دیا جائے گا، معیاری تعلیم دے کر نوجوانوں کو با اختیار بنائیں گے-

اجلا س میں صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن شاہ زیب عباسی نے شرکت کی۔