وہاڑی؛سیکرٹری لائیو اسٹاک کی ہدایت  پر ضلع بھر میں مویشیوں میں چیچڑ اور جوئیں مار مہم شروع

344

وہاڑی،15 اکتوبر (اے پی پی): سیکرٹری لائیو اسٹاک کی ہدایت پر وہاڑی میں  مویشیوں میں چیچڑ اور جوؤں کی بیماری کے خاتمے کے لئے اقدامات کرنا شروع کردئیے گئے ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر ذاکر علی نے ڈاکٹر رضوان کے ہمراہ مختلف مویشی  فارموں کا دورہ کیا اور مویشی فارمز کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

ڈاکٹر ذاکر علی نے کہا کہ اس مہم کا مقصد جانوروں میں موجود چیچڑ اور جوؤں کی بیماری کو دور کرنا ہے کیونکہ ایسی بیماریوں سے جانوروں کی پیداواری صلاحیت بہت زیادہ متاثر ہوتی ہے اس لئے مناسب وقت میں اسپرے کرنا بہت ضروری ہے۔

فارمرز نے محکمہ لائیو اسٹاک کی طرف سے ان اقدامات کو بہترین قرار دیا ہے اور کہا کہ  ہم محکمہ لائیو اسٹاک کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے جانوروں کی حفاظت کریں گے اور انکی پیداواری صلاحیتوں کو بھی بڑھائیں گے۔