چیف وہیپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر نے سیوریج منصوبوں کا افتتاح کردیا

345

ملتان،24 اکتوبر  ( اےپی پی):چیف وہیپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر نے سیوریج منصوبوں کا افتتاح کردیا۔افتتاحی تقریبات کا انعقاد نواب پور روڈ اور شمس آباد میں ہوا۔قومی حلقہ 155 میں 35 کروڑ کی لاگت سے بوسیدہ سیوریج لائنیں تبدیل ہونگی ایم ڈی واسا ناصر اقبال ،وائس چیئرمین ایم ڈی اےاشرف ناصر بھی موقع پر موجود تھے  ۔نواب پور روڈ پر 24 سے 54 انچ تک نئی لائنیں ڈالی جائیں گی ۔ منصوبے سے بستی خیر شاہ، سلطان آباد،  لودھی کالونی، دیوان کا باغ  کے مسائل حل ہونگے صدیقہ روڈ ،فیصل سٹریٹ، غازی کالونی، گلگشت، صاحب الزمان روڈ کے علاقوں کو بھی ریلیف ملے گا اور شمس آباد سے باوا صفرا روڈ، علی چوک تک لائن بھی تبدیل ہوگی۔ منصوبے سے اللہ بخش کالونی، شمس آباد، وحدت کالونی، باوا صفرا روڈ ،اشرف آباد کے مسائل حل ہونگےرضا آباد، نقشبند کالونی، رشیداباد، المصطفی کالونی میں بھی نکاسی آب کے مسائل ختم ہوں گے۔ عامر ڈوگر نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی دہلیز پر فراہمی اولین ترجیح ہے اور کہا کہ ملتان شہر کا سب سے بڑا سیوریج کا مسئلہ حل ہونے جا رہا ہےقومی حلقہ 155 کے عوام کا ہمارے خاندان پر بڑے احسانات ہیں،عامر ڈوگر چیف وہیپ قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کو خوشحال ملک بنا کر عمران خان کا خواب پورا کرینگے۔