کوہلو؛لیویز فورس کی تخریب کارروں کے ٹھکانے پر کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

413

کوہلو،14 اکتوبر(اے پی پی ): لیویز فورس نے سورآف نالہ کے علاقے میں تخریب کارروں کے ٹھکانے پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد  کر لیا۔اسلحے میں 3 عدد آئی ای ڈی،7 عدد اے آئی ایم ،7 عدد اے پی ایم ، 5عدد ڈور ہینڈ گرنیڈ ، 38 مارٹر کے 140 گولے,اے جی ایس گرنڈ 354سمیت بھاری تعداد میں شامل ہیں۔

کارروائی سے متعلق رسالدار میجر شیر محمد مری  نے لیویز لائن  میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تخریب کار اسلحہ صوبے میں بڑی تخریبی کارروائی میں استعمال کرنا چاہتے تھے، لیویز فورس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے صوبے کو بڑی تباہی سے بچا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں تخریب کاروں کی سرکوبی کے لئے کارروائیاں جاری رہیں گی۔