لاہور، اکتوبر 16 (اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اپوزیشن جلسے کرے حکومت کو خطرہ نہیں۔عوام جمہوریت کا تسلسل چاہتے ہیں وہ اپوزیشن کیساتھ نہیں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہمارے لیے چیلنج اپوزیشن نہیں مہنگائی اور دیگر مسائل ہیں مڈٹر م انتخابات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا الیکشن2023میں ہونگے،ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں احتجاج اپوزیشن کا حق ہے ،حکومت اپوزیشن کی ریلی میں کسی صورت رکاوٹ نہیں ڈال رہی ،سیکورٹی انتظامات ضروری ہیں جن کو یقینی بنا رہے ہیں۔