اوکاڑہ میں میگا پراجیکٹس کا آغاز  بہت جلد ہو گا:  گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

0
232

 اوکاڑہ ، 08نومبر ( اےپی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور  نے کہا ہے کہ عوام کو سستی اشیا خوردونوش فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے، مہنگائی میں کمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ، غربت معاشی کمتری کے خاتمے کے لیے سب کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےحویلی لکھا میں اپنے پولیٹیکل سیکرٹری میاں کاشف اقبال کی دعوت ولیمہ کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت نے موثر اقدامات میں کرنٹ اکانونٹ خسارہ ختم کیا۔اوکاڑہ میں میگا پراجیکٹس کا جلد آغاز ہو گا۔ چوہدری سرور نے کہا کہ وہ قومیں ترقی کرتی ہیں جو متحد ہو کر چلیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کے نومنتخب صدر کو کشمیر اور فلسطین کے مسائل حل کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو عوام نے پانچ سال کے لئے منتخب کیا ہے۔