اچھی باؤلنگ اور وکٹس لے کر ٹیم کے لئے پرفارم کرتا رہونگا : عثمان قادر

431

راولپنڈی،08 نومبر ( اےپی پی): پاکستانی باؤلر عثمان قادر کا کہنا ہے کہ زمبابوے کے خلاف  دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں اپنی پر فارمنس سے کافی زیادہ مطمئن ہوں، آج کے میچ میں سب سے بیسٹ مومنٹ سکندر رضا کو بولڈ کر نا تھا۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 8 وکٹوں سے شکست دی، عثمان قادر نے 20 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

میچ کے اختتام پر انکا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں آگے جانے کیلئے پرفام کرنا ضروری ہے خاص طور پر ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اچھی سے اچھی باولنگ  اور وکٹس لینے کی کوشش کرنی چاہیے ۔

انہوں نے مزید  کہا کہ میں اپنی پرفارمنس کو جاری رکھوں گا اور مستقبل میں پاکستانی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرتا ہوں گا۔ ٹیم منیجمنٹ نے مجھے ہر قدم پر بہت  سپورٹ کیا۔