پاکستان اور نائیجر   کا    دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

0
487

نیامے (نائیجر)، 28نومبر(اے پی پی): اسلامی وزرائے خارجہ کونسل  کے     اجلاس کے  موقع   پر پاکستان اور نائیجر  نے  دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ۔پاکستان کی طرف سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور نائیجر کی طرف سے نائیجر وزیر خارجہ کلہ انکوراؤ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔

سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور نائیجر میں پاکستان کے سفیر احمد علی سروہی بھی اس موقع پر موجود تھے۔