پشاور کے باچا خان ائیرپورٹ پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی موک ایکسر سائز

0
81

پشاور، 26نومبر(اے پی پی): پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی موک ایکسر سائز کی گئی جس میں سول ایوی ایشن، ریسکیو، فائر فائٹرز اور دیگر شعبوں نے حصہ لیا۔

سی اے اے انٹرنیشنل آرگنائزیشن کی ہدایت پر ملک کے تمام ائر پورٹس پر ایکسرسائزز جاری ہیں جن میں زلزلے، آتش زدگی اور دیگر آفات کی صورت میں ریسکیو اپریشن اور حادثات سے نمٹنے کی تربیت دی جا رہی ہیں۔