پولیو مہم کی کامیابی کے لئے بہترین مائیکرو پلاننگ کی ہے تاکہ پانچ سال سے کم عمر کا کوئی بچوں پولیو ویکسین کے قطروں سے محروم نہ رہے: ڈپٹی کمشنر عامر خٹک

88

 

ملتان 26،نومبر(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ہدایت کی ہے پولیو مہم کی کامیابی کے لئے بہترین مائیکرو پلاننگ کی ہے تاکہ پانچ سال سے کم عمر کا کوئی بچوں پولیو ویکسین کے قطروں سے محروم نہ رہے ۔ سکولوں کی چھٹیوں کی وجہ سے پولیو مہم پر زیادہ فوکس کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز اپنی زیر صدارت پولیو مہم کےانتظامات بارے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ضلع ملتان میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا اور اس پولیو مہم میں 9 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے،کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر ایس او پیز کے انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے ہیں۔اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران ڈاکٹرارشد ملک،ڈاکٹرسید علی مہدی اور ڈاکٹر فاروق ودیگر نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے پولیو ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے اورضلعی سطح منعقدہ اجلاس میں صرف درپیش ایشوز پیش کئے جائیں۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے24 سو ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،476 ایریا انچارج اور140یو سی ایم اووز پولیو مہم کی مانیٹرنگ کریں۔