اجتما عی کو ششوں کی بدولت جلد ہمارا ملک جلد ہی پو لیو سے مکمل پا ک ہو گا؛ ڈپٹی کمشنر نارووال ظہیر حسن

130

نارووال،27نومبر(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر نارووال ظہیر حسن نے کہا ہے کہ بچے وطن عزیز کا روشن کل ہیں ان کی صحت کا مکمل خیا ل رکھنا وا لدین کی ذمہ داری  ہے ، بصورت دیگر والدین کو کسی بھی آزما ئش کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ، پولیو وائرس کے یکسر خاتمے کے لئے ہر راﺅ نڈ خصو صی اہمیت کا حامل ہے ، اللہ تعالی کے فضل و کر م سے اجتما عی کو ششوں کی بدولت جلد ہمارا ملک جلد ہی پو لیو سے مکمل پا ک ہو گا ، پو لیو کے مکمل خاتمے کے لئے کی جانے وا لی کوششوں کے حوالے سے علماءکرام اور میڈ یا کے کردار کو فرامو ش نہیں کیا جا سکتا۔

ڈسٹر کٹ پو لیو ریڈی کیشن اور ڈسٹر کٹ ریسپا نس کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے ڈپٹی کمشنر نارووال ظہیر حسن نے کہا کہ  سیا سی سماجی تنظیمو ں کے ساتھ ساتھ مذہبی راہنما اور میڈیا نما ئند گان پو لیو سے بچاﺅ اور اس کے مکمل خا تمے کے لئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،افسران ڈینگی سرو یلینس کو ہر حا ل میں جا ری رکھیں ،انسداد ڈینگی کے حوا لے سے کئے جانے والے اقداما ت کے ساتھ ساتھ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جا ئے ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو عائشہ غضنفر،اسسٹنٹ کمشنرز سیدہ تہنیت بخاری ،وقار اکبر چیمہ،عرفان ما رٹن، سی ای او ہیلتھ ڈا کٹر محمد خالد ،ایم ایس ڈا کٹر محمد شہبا ز ،ڈسٹرکٹ کوارڈی بر ائے نیشنل پروگرام ڈا کٹر محمد نو ید حیدر کے علا وہ مذہبی اسکالر پیر تبسم بشیر اویسی ،پیر قا ضی محمد یعقو ب رضوی، انوارلحق چوہدر ی اور دیگر تمام متعلقہ محکمو ں کے افسران نے اجلاس میں شر کت کی ۔

اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈا کٹر محمد خا لد اور ضلعی کو ارڈی نیٹر نیشنل پر و گرام ڈا کٹر نو ید حیدر نے ڈپٹی کمشنر ظہیر حسن کو ضلع بھر میں انسداد ڈینگی کے حوا لے سے جا ری اقدا مات اور ضلع بھر میں 30 نومبر سے 4 دسمبر تک جا ری رہنے والی پو لیو مہم کے سلسلہ میں کئے جانے والے انتظامات کے با رے تفصیل سے آگا ہ کیا-