اوکاڑہ: موٹر وے پولیس کی طرف سے ڈائیوو ٹرمینل پر ڈرائیورز کے لئے روڈسیفٹی بریفنگ سیشن کا انعقاد

106

اوکاڑہ،27نومبر)اے پی پی):ایس ایس پی موٹروے پولیس ایم کاشف سیکٹر کمانڈر این -5 سنٹرل زون اور ڈی ایس پی بیٹ 14 میڈم سائرہ طارق کی ہدایت کے تحت ڈائیوو ٹرمینل میں روڈ سیفٹی بریفنگ سیشن کاانعقاد ہوا۔جس میں موبائل ایجوکیشن یونٹ اور ایڈمن آفیسر بیٹ 14 ایم عظیم نے ڈرائیورز سے خطاب کرتے ہوئے فوگ لائٹس کی تنصیب، ماسک پہننے ، لین ڈسپلن ، دھند کی صورت میں رفتار کم کرنے اور ڈرائیونگ کے دوران محفوظ فاصلہ برقرار رکھنے کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈائیوو ایڈمنسٹریشن ایم عرفان انچارج ٹرمینل اور رانا شاہد نے موٹر وے پولیس کی طرف سے ڈرائیورز کے تحفظ اور رہنمائی کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔