اقلیتوں کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے؛ پی ٹی  آئی مینارٹی ونگ ہزارہ  ڈویژن صدر پیٹر نیروز گل

91

ہری پور، یکم نومبر(اے پی پی): پاکستان تحریک انصاف مینارٹی ونگ ہزارہ  ڈویژن کے صدر پیٹر نیروز گل نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے ، مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں گے ، پارٹی کے وسیع مفاد کی خاطر سب کو ساتھ لے کر چلے گے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے تربیلا ڈیم کے ملازمین کی رہائشی  مین کالونی میں مسیحی برادری سے خطاب کے دوران کیا۔ تقریب سے ہزارہ ڈویژن کے عہدیداروں  ڈپٹی جنرل سیکرٹری جاوید مسیح، نوشیروان،اسیر سلطان، تربیلا  چرچ کے پادری و بابو، صدر  پریس کلب غازی  زاہد اقبال  نے بھی خطاب کیا۔ پریس کلب غازی کے چیئرمین شوکت زمان ،جنرل سیکرٹری تربیلا پریس کلب غازی کے ملک فضل کریم بھی موجود تھے۔

اس موقع پر تربیلا ڈیم کی مسیحی برادری نے سابق تحصیل کونسلر غازی جاوید مسیح  کو ہزارہ ریجن کا ڈپٹی جنرل  سیکرٹری نامزد کرنے پی ٹی آئی کی مرکزی و ہزارہ ڈویژن کی قیادت کا شکریہ اد کرتے ہوئے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ہزارہ ڈویژن کے صدر پیٹر نیروز گل نے کہا ہے کہ اقلیتوں کو درپیش مسائل کو حل کیا جائے گا، بھرتیوں میں اقلیتوں کو ترجیح دی جائے گی ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہماری صوبے و وفاق میں حکومت ہے، جو اقلیتوں کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں ۔ انہوں نے  کہا کہ  اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا، ہم اختلافات کے قائل نہیں ہیں، اختلافات نہیں چا ہتے   ہیں،پارٹی کے مفاد کے لئے کام کرنے والے ہی عہدوں کے حقدار ہیں ، سب کو ساتھ لے کر چلے گے۔

 انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری ایک بیٹی و بہن آرزو کے ساتھ کراچی میں جو زیادتی ہوئی ہے اس کو انصاف دیا جائے۔ پیٹر نیروز گل نے پریس کلب غازی و ٹربیلا پریس کلب غازی کا بھی تربیلا ڈیم کے مسیحیوں کے مسائل کو اجاگر کرنے پر شکریہ ادا کیا۔