اورکزئی پولیس کی کامیاب کارروائی، بھاری اسلحہ برآمد

81

اورکزئی، 27 نومبر(اے پی پی ): اورکزئی پولیس کی کامیاب کارروائی، ڈی ایس پی دسوار علی کی  قیادت میں پولیس نے علی خیل کے علاقہ تالی  میں گھر کے ایک کمرے سے  بھاری  مقدار میں  اسلحہ برآمد کر  لیا۔برآمد کئے گئے اسلحے میں 7 ہینڈ گرنیڈ 5 عدد راکٹ شیل ،ایک میزائل ، 5 عدد ڈیٹونیٹر، 780 مختلف بور کے  کار توس شامل ہیں۔

کارروائی کے دوران ایک ملزم کو موقع پر گرفتار کیا گیا ہے جس  سے   مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی پی او نثار احمد خان  کے  مطابق برآمد کیا گیا اسلحہ کسی بھی تخریب کاری میں استعمال ہو سکتا تھا۔