پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، بورےوالا میں   جعلی دودھ تیار کرنے والی فیکٹری سے 10 ہزار لیٹر دودھ برآمد

102

بورےوالا ،27 نومبر(اے پی پی ): پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، گگومنڈی پولیس کے ہمراہ جعلی دودھ تیار کرنے والی فیکٹری پر چھا  پہ مارا گیا  جہاں یوریا کھاد اور کیمیکلز کی مدد سے تیار کیا گیا 10 ہزار لیٹر دودھ برآمد کر کے  ایک ملزم کو گرفتار کر کے کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

کارروائی   کے دوران  پولیس کو دیکھ کر فیکٹری کا مالک فرار ہوگیا جبکہ اسکے ملازم کو گرفتار کرلیا گیا۔ فیکٹری کے ٹینکرز میں تیار شدہ 10 ہزار لیٹر جعلی دودھ برآمد کر کے موقع پر ہی تلف کردیا گیا ۔گرفتار ملازم کے مطابق فیکٹری میں تیار ہونیوالا دودھ لاہور سپلائی کیا جاتا ہے ۔

پولیس نے موقع سے ٹینکر،چلر،کیمیکلز،پاوڈر اور دودھ کی تیاری میں استعمال ہونے والی دیگر اشیاء قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کردی، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق یہ مضر صحت جعلی انسانی صحت کے لئے انتہائی خطرناک ہے۔