ملتان؛کورونا وائرس کی دوسری لہر،حکومت نے احساس کفالت پروگرام لانچ کر دیا، ہر مستحق کو12ہزار روپے کیش دیا جائے گا

91

ملتان، 27نومبر(اے پی پی):کورونا وائرس کی دوسری لہر،حکومت نے احساس کفالت پروگرام لانچ کر دیا، انکم سپورٹ پروگرام کا کارڈ رکھنے والے ہر مستحق کو12ہزار روپے کیش دیا جائے گا، پنجاب میں16لاکھ اور ضلع ملتان میں1لاکھ 6ہزار265مستحقین پروگرام سے مستفید ہو نگے، تحصیل ملتان سٹی کے26ہزار89اور صدر کے 35ہزار790افراد کوامداد ملے گی اور شجاع آباد24ہزار 60اورجلالپور پیروالا کے 20ہزار326مستحقین امداد حاصل کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر عامرخٹک کی ہدایت پر کیش کی ادائیگی کے لئے ضلع میں16سنٹر قائم کر دئیےگئے ہیں تمام سنٹرز پرکیش کی ادائیگی 30نومبر سے شروع ہوکر15 یوم تک جاری رہے گی۔

انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے اے ڈی سی ہیڈ کوارٹرزرانا اخلاق احمد خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا ۔اے سیزعابدہ فرید، آبگینےخان اور پولیس، حبیب بنک اورکفالت پروگرام کے نمائندوں نے شرکت کی ۔اجلاس میں ملتان سٹی میں4، صدر5،شجاع آباد5اور جلالپور پیروالا میں2 کیش سنٹر قائم کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ملتان سٹی میں علی گڑھ سکول گلگشت اور ایم اے جناح سکول قاسم پور کالونی میں احساس ایمرجنسی کیش سنٹر قائم کر دئیے گئے ہیں، اسلامیہ ہائی سکول دولت گیٹ اورگرلز ہائی سکول بستی خداد میں بھی سنٹر قائم کر دیا گیا ہے۔

تحصیل صدر میں قادر پور راں ،بستی ملوک،لطف آباد،شیر شاہ اور مغدوم رشید کے بوائز ہائی سکولوں میں سنٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں۔شجاع آباد میں بوائز ڈگری کالج،پوسٹ گریجوایٹ ڈگری کالج برائےخواتین کو سنٹر قرار دے دیا گیا ہے، بوائز انگلش میڈیم ہائی سکول، ہائر سیکنڈری سکول نیو ہاوسنگ کالونی اورایلیمنٹری سکول گجوہٹہ  شجاع آبادمیں سنٹر قائم کیا گیا ہے، جلالپوریروالا میں ڈگری کالج برائےخواتین اور ہائی سکول سپیشل ایجوکیشن میں سنٹر قائم کردیئے گئے ہیں۔