راولپنڈی، 07 اکتوبر (اے پی پی) : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں دونوں ٹیموں نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں باضابطہ ٹریننگ سیشن کا آغاز کر دیا ہے۔ ٹریننگ سیشن کے آغاز پر ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کھلاڑیوں کو تفصیلی ٹریننگ پلان سے آراستہ کیا، جس کے بعد قومی کھلاڑیوں نے کوچنگ اسٹاف کی زیر نگرانی پریکٹس کی۔
پریکٹس کے دوران باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ نے نیٹ سیشن میں باؤلرز کی تکنیک اور گر بہتر بنانے پر کام کیاجبکہ بیٹنگ کوچ مائیک سمتھ اور فیلڈنگ کوچ منصور امجد نے بھی کھلاڑیوں کو مختلف شعبوں میں بھرپور مشقیں کروائیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 9 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔











