جیکب آباد ، 23نومبر (اے پی پی ):دس دن قبل مسلحہ افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے صحافی نور لنجوانی کے ورثاء سے تعزیت کرنے ایس ایس پی جیکب آباد محمد طارق نواز ان کے گائوں روجہان جمالی پہنچ گئے،ایس ایس پی محمد طارق نواز نے تعزیت کرتے ہوئے ورثاء سے شہید صحافی نور لنجوانی کی بلند درجات اور مغفرت کی دعا کی اور شہید صحافی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔انہوں نے کہا کہ جب تک ملزمان گرفتار نہیں ہوتے سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔
شہید صحافی کے ورثاء نے ایس ایس پی کی آمد اور قاتلوں کی جلد گرفتاری کی یقین دھانی کرانے پر شکریہ ادا کیا۔











