ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو  کی زیر صدارت“ کیش پلاننگ ، بجٹ اورعوامی شمولیت ” سے متعلق تربیتی ورکشاپ

166

سیالکوٹ25نومبر(    اے پی پی): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیالکوٹ میر محمد نواز کے زیر صدارت “کیش پلاننگ ، بجٹ اورعوامی شمولیت ” سے متعلق ایک تربیتی ورکشاپ ڈی سی کمیٹی روم سیالکوٹ میں منعقد ہوئی،سب نیشنل گورننس پروگرام (ایس این جی)کے تعاون سے منعقدہ اس تربیتی ورکشاپ کا مقصد مقامی اور صوبائی حکومتوں کے نظام کو مستحکم کرنے ،ترقیاتی اور دیگر مینجمنٹ امور منصوبہ بندی اور بجٹ سازی پر بلدیاتی افسران کی صلاحیت کو بڑھاتھا۔اے ڈی سی ریونیو میر محمد نواز نے ایس این جی کی طرف سے مقامی سطح پر کئے گئے کام کی تعریف کی اور مقامی حکومت کے عہدیداروں کے لئے نقد منصوبہ بندی اور انتظامی تربیت کی اہمیت کی تائید کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موثر کیش مینجمنٹ کے لئے مجموعی طور پر ایل جی اخراجات اور کیش پلانگ کی تربیت بہت ضروری ہے اور اس میں لوکل گورنمنٹ کے مقامی افسران کی تربیت سے جہاں لوکل گورنمنٹ میں کیش / بجٹ پلاننگ میں مدد ملے بلکہ ان اداروں خدمات کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔تربیتی ورکشاپ میں اسسٹنٹ کمشنرڈسکہ آصف حسین مہدی ، اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال سونیا صدف، اسسٹنٹ کمشنر پسرور محمد اویس، سی او ایم سی ایس فیصل شہزاد،میونسپل آفیسرز (فنانس) ثقلین رضا ، ٹاؤن کمیٹیوں کے اکاؤنٹنٹ ، اور سول سوسائٹی آرگنائزیشن (سی ایس او) شریک ہوئے۔ تربیتی ورکشاپس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شرکاءکا کہنا تھا کہ عام طور پر مقامی حکومت کے عملے بجٹ پر عمل درآمد سائیکل اور کیش فلو مینجمنٹ کے مختلف مراحل سے آگاہ نہیں ہوتے اور ایس این جی کی یہ تربیت اہلکاروں کو خطرات اور چیلنجوں کو سمجھنے اور اس کے بارے میں باخبر او ر بروقت فیصلے کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔