سکھر:بارش اور دھند کے موسم میں ڈرائیور حضرات خصوصاً آئل ٹینکرز کے ڈرائیورز محتاط ڈرائیونگ کریں، ڈی ایس پی موٹر وے

193

سکھر25 نومبر (اے پی پی): ڈی ایس پی موٹر وے سکھر سیکٹر خالد محمود نواز نے کہا ہے کہ بارش اور دھند کے موسم میں ڈرائیور حضرات خصوصاً آئل ٹینکرز کے ڈرائیورز محتاط ڈرائیونگ کریں کیونکہ آتشگیر مادے کی ترسیل کے دوران لاپرواہی کی وجہ سے خطرناک روڈ حادثات رونما ہوسکتے ہیں ۔ آئی جی موٹر وے ڈاکٹر سید کلیم امام، ایڈیشنل آئی جی موٹر وے ساو ¿تھ ریجن ڈاکٹر آفتاب احمد پٹھان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی موٹر وے سکھر غلام سرور بھیو کی زیر نگرانی خیرپور بائی پاس پر ڈی ایس پی موٹر وے سکھر خالد محمود نواز نے موٹر وے پولیس کے موبائل ایجوکیشن کے افسران انسپکٹر صلاح الدین اور محمد پرویز ڈہر کے ہمراہ نیشنل ہائی وے پر سفر کرنے والے مختلف کمپنیوں کے آئل ٹینکر کے ڈرائیور حضرات کو دھند اور بارش جیسے موسم میں محتاط ڈرائیونگ کرنے اور ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کے بارے میں آگاہی دی اور بتایا کہ دھند اور بارش جیسے موسم میں آتشگیر مادے کی ترسیل کے دوران لاپروائی سے ڈرائیونگ کی وجہ سے خطرناک روڈ حادثات رونما ہوسکتے ہیں، موٹر وے پولیس پورے پاکستان میں روڈ حادثات پر قابو پانے کے لئے موٹر ویز اور ہائی ویز پر ڈرائیور حضرات کو ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کررہی ہے، بریفنگ کے دوران ڈ رائیور حضرات کو بتایا گیا کہ ڈرائیور کا فٹ نہ ہونا بھی روڈ حادثات کی بنیادی وجہ ہے، جبکہ آئل ٹینکر کا عالمی معیار کے مطابق ہونا بھی ضروری ہے، جس سے جان لیوا روڈ حادثات سے بچا جاسکتا ہے۔ بریفنگ کے دوران ڈرائیور حضرات کو آگاہ کیا گیا کہ وہ کسی بھی حادثے یا مدد کے لئے موٹر وے پولیس کی ہیلپ لائن130 اور این ایچ ایم پی ہمسفر ایپ کے ذریعے موٹر وے پولیس کی فوری خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ موٹر وے پولیس کی جانب سے خصوصاً بارش اور دھند کے موسم میں روڈ حادثات سے بچاؤ کے لئے بریفنگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔