بورےوالا میں پولیو مہم کا افتتاح ہو گیا،ایک لاکھ 97 ہزار 543 بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

133

بورے والا، 30 نومبر(اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنر بورے والا کامران بشیر ڈوگر نے ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہد اقبال،ایم ایس ڈاکٹر عمران بھٹی اور محکمہ صحت کے عملہ کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پولیو مہم کا افتتاح کردیا، افتتاحی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے بھی پلائے۔

 اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کامران بشیر ڈوگر نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنا کر ہم آئندہ آنے والی نسلوں کو معذوری سے بچا سکتے ہیں، ہر شخص کو اپنی قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے چاہیے۔

ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہد اقبال کے مطابق اس مہم کے دوران تحصیل بورےوالا میں 30 نومبر سے 4 دسمبر تک ایک لاکھ 97 ہزار 543 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔