بورے والا، 17 نومبر (اے پی پی ):اسسٹنٹ کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کامران بشیر ڈوگر کی سربراہی میں نیلام کمیٹی نے حکومت کی ہدایت پر کرایہ داری نظام کے تحت پہلے مرحلے میں 32 دوکانوں کی نیلامی کا عمل مکمل کر لیا، نیلامی میں شہریوں کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔
اس حوالےسے اسسٹنٹ کمشنر کامران بشیر ڈوگر نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن کی 900 سے زائد دوکانوں کی نیلامی مرحلہ وار تین ماہ میں مکمل کی جائے گی جس سے بلدیہ کو سالانہ کروڑوں روپے کا ریونیو کرایہ کی صورت میں آمدن ہوگی اور نیلامی کا عمل شفاف انداز میں مکمل کیا جائے گا ۔پہلے سے بلدیہ کی دوکانوں کے کرایہ داروں کو نیلامی میں ترجیح دی جائے گی۔











