احمدپورشرقیہ: کمشنر ظفر اقبال  کی  زیر صدارت  ہفتہ شان رحمت اللعالمینﷺ  منانے کے سلسلے میں انتظامات  کا   جائزہ اجلاس

95

احمدپورشرقیہ، 17 نومبر (اے پی پی ): کمشنر بہاولپور ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال  کی زیر صدارت ہفتہ شان رحمت اللعالمینﷺ کے سلسلے میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں اراکین امن کمیٹی، سول سوسائٹی، نمائندگان انجمن تاجران، وکلاء عہدیداران، سرکاری محکموں کے افسران نے شان رحمت اللعالمین ﷺتقریبات کے حوالے سے تجاویز پیش کیں اور یہ طے پایا گیا  کہ شان رحمت اللعالمین ﷺتقریبات مذہبی عقیدت و احترام سے تحصیل، ضلع اور ڈویژن کی سطح پر منعقد کی جائیں گی ۔اس کے ساتھ ساتھ حضور ﷺکی شان اقدس بیان کرنے کے لیے محفل سماع،محفل نعت، سیرتِ کانفرنس، سیرت کوئز مقابلہ، نعتیہ مشاعرہ اور مقابلہ خطاطی اسم مبارک منعقد کیے جائیں گے ۔گھروں، بازاروں، سرکاری و غیر سرکاری اداروں پر جراغاں کیا جائے گا جبکہ  اس کے ساتھ ساتھ تقریبات میں کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر سیرت طیبہ ﷺ بارے آگاہی کا اہتمام کیا جائے گا۔

اجلاس میں ویڈیو لنک ڈپٹی کمشنر بہاولپور مظفر خان سیال، ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان علی شہزاد، ڈپٹی کمشنر بہاول نگر شعیب خان جدون نے  بھی  شرکت کی۔