تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں کمی ، بجلی گھر کے11 پیداوای یونٹ بند

271

ہر

ی پور،19 نومبر( اے پی پی ): تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار میں کمی کا سامنا، تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں کمی سے تربیلا بجلی گھر کے11 پیداوای یونٹ بند ہو گئے ۔

شعبہ تعلقات عامہ تربیلا ڈیم تربیلا  کے مطابق    ڈیم سے پانی کے اخراج میں کمی سے تربیلا بجلی گھر کے 11پیداوای یونٹ بند ہو گئے ہیں۔ صرف 6 پیداواری  یونٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جن سے 480 میگاواٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے  جبکہ تربیلا بجلی گھر کی پیداوای صلاحیت 4888 میگاواٹ ہے۔