ملتان: ویسٹ، جھاڑیوں کو آگ لگانے والوں کے خلاف کارروائی شروع

110

ملتان ، 19نومبر(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر  سموگ پالیسی پر عملدرآمد کے لئے  تمام محکمے سرگرم ،ویسٹ  مینجمنٹ کمپنی کی انفورسمنٹ ونگ نے ویسٹ اور جھاڑیوں کو آگ لگانے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی شروع کر دی  ہے۔

ہیڈ محمدوالا روڈپر واسا ڈسپوزل کے قریب ویسٹ اور جھاڑیوں کو آگ لگانے والے شہری پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا  گیا،کارروائی انفورسمنٹ ونگ کے انچارج فہیم خان لودھی کی قیادت میں کی گئی ۔

آگ کی شدت کے پیش نظر اسے بجھانے کے لئے ریسکیو1122 کے فائرٹینڈر کو  بھی طلب کیا گیا ۔