جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ فعال، ترقیاتی کاموں کی تکمیل اور مانیٹرنگ کوتیز کرنے کے احکامات جاری

111

ملتان، 23 نومبر ( اےپی پی): ایڈیشنل چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ فعال ہو گیا ہے تمام آفیسران کو ترقیاتی کاموں کی تکمیل اور مانیٹرنگ کو مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔دفاتر میں شکایات سیل کے قیام سے عوامی مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔

اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ہاﺅسنگ کے آفس کے دورہ کے موقع پر کیا۔سیکرٹری ہاﺅسنگ لیاقت علی چٹھہ نے چیف سیکرٹری کو بریفنگ دی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی سیکرٹری رانا رضوان قدیر ،ایڈیشنل سیکرٹری ہاﺅسنگ آصف رﺅف اور چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ بھی موجود تھے۔زاہد اختر زمان نے مزید کہا کہ اگلے مالی سال کی ترقیاتی سکیموں کے لیئے تیاری شروع کر دہی ہے۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے ترقی کے نئے سفر کا آغاز ہو گا۔اس موقع پر سیکرٹری ہاﺅسنگ لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی خوبصورتی میں اضافہ کے لیئے اقدامات کریں گے۔صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کے لیئے بڑی تعداد میں سکیمیں جاری ہیں ۔شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔تمام جاری ترقیاتی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کریں گے۔عوام کے مسائل اُن کی دہلیز پر حل ہوں گے۔