گلیات، 23 نومبر ( اےپی پی): گلیات ڈویپلمنٹ اتھارٹی نے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی۔ ترجمان جی ڈی اے کے مطابق موسم سرما کی دوسری برفباری جاری ہے، سیاح دوران برف باری سفر سے گزیز ہیں۔ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے سٹاف کو 24 گھنٹے فیلڈ میں رہنے کی ہدائیت کی ہے۔دوران سفر گاڑیوں کے ساتھ چینز کا استعمال ضرور کریں ۔ ترجمان احسن حمید نے کہا ہے کہ ٹریفک کی روانی کو بحال کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔محکمہ موسمیات کےمطابق دو دن مزید برفباری کا امکان موجود ہے۔ مقامی آبادی اور سیاحوں کی ہر ممکن مددیقینی بنائیں گے۔حالیہ برف باری کا سلسلہ جمعرات کی شام میں رکے گا۔
مقامی آبادی اور سیاح مدد و رہنمائی کیلئے 03411112226 پر رابطہ کریں۔











