جیکب آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کی پاکستان زندہ باد ریلی، بھارتی جھنڈا نظر آتش

243

جیکب آباد ،09 نومبر (اے پی پی ):جیکب آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کی پاکستان زندہ باد ریلی، بھارتی جھنڈا نظر آتش۔ پہنور ہاؤس سے نکلنے والی ریلی،بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی،پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے بلند کیے۔تفصیلات کے مطابق جیکب میں پاکستان تحریک انصاف کی ضلعی قیادت نے ملک پاکستان میں پاک فوج اور ملکی سلامتی سے اظہاریکجہتی  کے لیے پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی،پاکستان تحریک انصاف ضلع صدر ذیشان پنہور،ضلعی جنرل سیکٹری عبدالقدیر کھوسو، گوہر دشتی،راز خان پٹھان کی سربراہی میں ریلی پنھور  ہاوس سے شروع ہوکر شہر کے مختلف چوراہوں سے گزرتے ہوئے ڈی سی چوک پر اختتام پزیر ہوئی جہاں پر بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کارکنان اور شہریوں نے پاکستان زندہ باد ریلی میں شرکت کی،ڈی سی چوک پر پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے لگائے گئے اور بھارتی پرچم کو نظر آتش کیا گیا،میڈیا سے بات کرتے ہوئے ذیشان پہنور عبدالقدیر کھوسو،گوہر دشتی،راز خان پٹھان،روید علی کھوسو نے کہا کے جو پاکستان کے اندرونی ملک دشمن  ہیں یے ریلی ان کے لیے نکالی گئی،کوئی لندن میں بیٹھ کر پاکستان اور پاک فوج کے بارے میں غلط باتیں کر رہے ہیں اور کوئی ملک کے اندر ملک دشمن پالیسی چلا رہے ہیں،ہم محب وطن پاکستانی ہیں،پاکستان کے دشمن بھارتی سوچ رکھنے والے پاکستانی سیاستدان اپنی کرپشن کا پیسہ بچانے کے لیے پاکستان کی جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں،ہم پاکستان کی پاک فوج کے ساتھ  ہر موڑ پر شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔