ملتان: گل داﺅدی فیسٹیول اگلے ماہ منعقد ہو گا،پی ایچ اے نے تیاریوں کا آغاز کر دیا

226

ملتان، 9نومبر (اے پی پی ): ڈائریکٹر جنرل پاکستان ہارٹیکلچر اتھارٹی ڈاکٹر ملک عابد محمود نے کہا ہے کہ  گل داﺅدی فیسٹیول کے انعقاد کا فیصلہ کر لیا  گیاہے،جس میں برڈ شو،میجک شو،میوزیکل نا ئٹ،فلاور شواور دیگر تفریح سرگرمیاں ہونگی۔اس سلسلے میں تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے،فیسٹیول اگلے ماہ منعقد ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار ڈی جی  پی ایچ اے ڈاکٹر ملک عابد محمود نے گل داﺅدی کی نمائش کی تیاری کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔ ڈی جی پی ایچ اے نے کہا کہ گل داﺅدی کی نمائش کی بھرپور تیاری کریں گے،اس سلسلے میں آفیسران کو مختلف ٹاسک سونپ دیئے گئے ہیں  جبکہ پرائیویٹ پارٹنرزکے تعاون بھی حاصل کرنے کی بھی کوشش کریں گے۔

ڈی جی  پی ایچ اے  نے کہا کہ ملتان کے شہریوں کو ماہ دسمبر میں بھرپور تفریح فراہم کریں گے،شاہ شمس پارک اور قلعہ کہنہ قاسم باغ میں پھولوں کی تیاری جاری ہے،گیندے کے پھولوں کو نمائش کا حصہ بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ماہ دسمبر میں فیملیز کو بھرپور تفریح مواقع فراہم کریں گے، موسمی پھولوں کی نمائش کا انعقاد مستقبل میں بھی جاری رکھے گے جبکہ پارکوں کے ساتھ ساتھ گرین بیلٹس پر بھی گیندے کے پھولوں کی پنیریاں لگانے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ہارٹیکلچر چوہدری غلام نبی ،ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر سعد قریشی حافظ نعیم عباس اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔