خواتین کے حقوق کے لیے قانون سازی میں بہتری لانے کی کوشش کر رہے ہیں، سپیکر قومی اسمبلی

167

اسلام آباد۔25نومبر  (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کے لیے قانون سازی میں بہتری لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔خواتین معاشرے کا اہم جزو میں ان کے حقوق میں بہتری لائے بغیر معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں ویمن پارلیمنٹری کاکس اور یو این ویمن کے اشتراک سے خواتین پر تشدد کے خاتمے کیلئے سولہ روزہ سرگرمیوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ سپیکر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے فیصلے کرنے کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔خواتین کے حقوق کے لیے قانون سازی میں بہتری لانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔سولہ روزہ سرگرمیوں میں خواتین کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔حکومت پاکستان اور قومی اسمبلی خواتین کے تحفظ اور ان کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے قانون سازی کر رہی ہے۔خواتین معاشرے کا اہم جزو ہیں اور خواتین کو تحفظ دیے بغیر کوئی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔اس موقع پر پارلیمنٹ کی بلڈنگ کو اورینج لائٹس سے روشن کیا گیا۔