دیپالپور،24نومبر ( اےپی پی) دیپالپور کے نواح پپلی پہاڑ روڈ پر کھدائی کے دوران کنواں بیٹھ گیا،جس کے نتیجے میں دو مزدور کنواں میں ڈب گئے۔ حادثہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 دیپالپور کی ایمبولینس، فائر وہیکل اور ریسکیو اوکاڑہ سے ریسکیو وہیکل فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ۔کنواں میں دبنے والے دونوں بدقسمت مزدوروں کی نعشوں کو نکال لیا ۔کنویں میں دبنے والے مزدوروں کے نام ذاکر (40سال) اور قاسم (18سال) کے جوکہ تحصیل تاندالوالہ ضلع فیصل آباد کے رہائشی تھے۔











