دیپالپور کے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میں ایک طالبہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

221

دیپالپور، 20 نومبر ( اےپی پی):دیپالپورمیں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میں زیر تعلیم طالبہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس پر محکمہ صحت کی ٹیمیں کالج پہنچ گئی متاثرہ طالبہ اور گھر کے چار افراد کو گھر میں آیسولیٹ کر دیا گیا کالج کے اہلکاروں سمیت 26طالبات کے کورونا ٹیسٹ لئے گئے اور کمرہ نمبر 10کو حفاظتی سپرے کرنے کے بعد سیل کر دیا گیا کالج میں طالبہ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آجانے پر تمام طالبات اور والدین میں شدید اضطراب پایا جا رہا ہے اور خود ہراس کی فضاء قایم ہے والدین نے کالج کے کمرہ کی بجائے کالج کو ہی سیل کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ دیگر طالبات اس موذی وباء کا شکار ہونے سے بچ سکیں. پرنسپل سلمہ نیاز نے کہا ھے ضلعی انتظامیہ  کی ھدایات  پر عمل کیا گیا ھے۔