ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال  اعوان کا اردل روم کا دورہ

341

ملتان، 20 نومبر ( اےپی پی): ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے اردل روم کا  دورہ کیا۔ اردل روم میں جنوبی پنجاب کے پولیس افسران کی محکمانہ سزاؤں پر اپیلوں کی سماعت ہوئی کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جنوبی پنجاب نے متعدد پولیس ملازمین کی سزاؤں میں ریلیف فراہم کیا اور کہا پولیس کارکردگی میں اضافے کیلئے سخت احتسابی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اردل روم محکمانہ سزاؤں کے ساتھ ملازمین کے مسائل کی شنوائی کا بھی پلیٹ فارم ہےجنوبی پنجاب پولیس آفس کو پولیسنگ کیلئے مکمل اختیارات فراہم کئے گئے ہیں ۔کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ پولیس اہکار وردی کو طاقت سمجھنے کے بجائے عوام کی خدمت کا مشن سمجھیں اور کہا کہ انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ بننے والے اہکاروں کو سخت احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔