رواں سال ایک لاکھ 14 ہزار 8 سو 80 شکایات کا ازالہ کیا:سید طاہر شہباز

128

لاہور19نومبر (اے پی پی )،وفاقی محتسب سید طاہر شہباز نے وفاقی محتسب سیکرٹیریٹ ڈیوس روڈ میں پریس کانفرس کی.اس موقع پر ممبر انچارج لاہور عبدالحمید رازی، سینئر ایڈوائزر ندیم اشرف، سینئر ایڈوائزر اعجاز احمد قریشی اور طاہر ضمیر موجود تھے۔طاہر شہباز نے وفاقی محتسب سیکرٹیریٹ ڈیوس روڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال ایک لاکھ 14 ہزار 8 سو 80 شکایات کا ازالہ کیا۔ گزشتہ سال تہتر ہزار شکایات موصول ہوئی ہیں۔ جبکہ رواں سال ایک لاکھ بیس ہزار ملنے والی شکایات میں سے ایک لاکھ 14 ہزار شکایات  کا ازالہ کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز طاہر کا کہنا تھا زیادہ تر شیکایات بجلی، گیس نادرہ اور محکمہ ریلوے کے حوالے سے آتی ہیں۔ جن کو ساٹھ دن کے اندر اندر حل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ جبکہ سائلین جن کے پاس عدالتوں کے لیے پیسے نہیں ہوتے وہ صرف ایک سادہ کاغز پر شکایت وفاقی محتسب کے نام لکھ کر بنا کسی خرچے کے شکایات درج کروا سکتے ہیں۔وفاقی محتسب سید طاہر شہباز نے  کہا کہ کرونا کے باوجود محستب کے افسران نے دوردراز علاقوں میں عوام کو ان کی دہلیزپر انصاف فراہم کیا ہے۔ اور اب عوام کو جدید ٹیکنالوجی کے زریعے بھی اپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں۔ عوام محکموں کے خلاف شکایات کے لیے بلا معاوضہ محتسب آفس کے محتلف شہروں میں قائم دفاتر میں شکایات درج کروائیں۔انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقے سے لوگ ای میل اور وٹس ایپ کے ذریعے بھی شکایات درج کرواسکتے ہیں۔طاہر شہباز نے کہا کہ وفاقی محکمے عوامی مسائل اور شکایات کے حل کےلیےبھر پور تعاون کر رہے ہیں۔اوراس سال شکایات میں70سے 80فیصد اصافہ ہوا ہے۔ اس سال کے آخر میں رپورٹ مرتب کرنے تک کوشش کر رہے کہ تمام شکایات کا ازالہ کریں۔