عارف والا :کورونا کے باعث سمارٹ لاک ڈاؤن تحصیل کے سرکاری گرلز ڈگری کالج  کو عارضی طور پر چار روز کیلیے بند کر دیا گیا

94

   عا رف والا ،19 نومبر (اے پی پی ):عارف والا  کورونا کے باعث تحصیل بھر کے اکلوتے  سرکاری گورنمٹ ڈگری کالج برائے خواتین کی طالبہ میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر پرنسپل عابدہ خورشید نے کالج کو عارضی طور پر چار روز کیلیے بند کر دیا گیا جس کے باعث اسٹاف کے کورونا ٹیسٹ کیلیے نمونے لیبارٹری کو بجھوا دئیے گئے ہیں ٹائیگر فورس کے فوکل پرسن ارشاد باری  نے بتایا کہ کالج کی ایک طالبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق کے باعث کالج کو چار روز کیلیے عارضی بند کیا گیا تاکہ کالج کی دوسری طالبات متاثر نہ ہوسکیں کورونا سے بچاؤ کے لئے ہر فرد کو حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد سختی سے یقینی بنانا ہوگا ۔