لاہور، 04نومبر (اے پی پی): صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ سستی اور ماحول دوست بجلی کی فراہمی سے معیشت کا پہیہ چلے گا۔ پنجاب میں سولر اور ہائیڈل کے منصوبوں پر ترجیہی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق پنجاب میں چھوٹی صنعتوں کو سستی بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔
بدھ کو اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ چھوٹی انڈسٹری ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔محکمہ توانائی پنجاب میں متبادل ذرائع توانائی پر خصوصی توجہ دے رہا ہے، ہماری پوری توجہ مقامی ذرائع توانائی سے سستی ترین بجلی کی فراہمی ہے۔
وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ ماضی میں امپورٹیڈ زرائع توانائی کے مہنگے منصوبے لگا کر کمیشن بنایا گیا۔ پاکستان ہماری آنکھوں کے سامنے بدل رہا ہے،ترقی اور خوشحالی کا دور شروع ہوچکا ہے۔











