شکرگڑھ، 04 نومبر (اے پی پی ): نومبر کے مہینہ میں ذیابیطس کے عالمی دن کی مناسبت سےنجی تعلیمی ادارے میں اخوت اور کرن ویلفئیر فاؤنڈیشن کے زہر اہتمام شوگر فری چیک اپ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں بچوں، اساتذہ اور والدین کے فری ٹیسٹ اور چیک اپ کئے گئے۔
اس موقع پر ذیابیطس سپیشلسٹ ڈاکٹر طاہر رسول کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 4 کروڑ لوگ شوگر سے متاثر ہیں، اور 2 کروڑ متوقع مریض ہیں، اس سے احتیاطی تدابیر اور پرہیز کے ساتھ کنٹرول کیا جا سکتا ہے-
مشہور سیاسی وسماجی شخصیت حافظ شبیر احمد نے کہا کہ ایسے مفید کیمپ کے انعقاد سے آگاہی ملی ہے اور ایسے کیمپ کا انعقاد ہونا ضروری ہے۔کیمپ آرگنائزر عبداللہ کا کہنا تھا کہ خدمت خلق کے جزبہ سے ملک کے دیگر علاقوں میں بھی فری کیمپ لگائے جائیں۔











