سرکاری آفیسر بغیر کسی دباؤ اور سفارش کے سائلین کے مسائل  حل کریں: ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی

58

 

کوئٹہ، یکم نومبر ( اے پی پی ): ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی  قاسم خان سوری نے  نشنل انسٹی ٹیوٹ کی منیجمنٹ کوئٹہ میں 30 ویں ایم سی ایس کورس کے شرکاءکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ سرکاری آفیسران کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بغیر کسی دباؤ اور سفارش کے عوام کی خدمت کو اپنا اولین فریضہ سمجھتے ہوئے سائلین کے مسائل کے حل کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں ۔انہوں نے کہا کہ سول آفیسران پاکستان کا اثاثہ ہیں، جن کی وطن عزیز کے لئے خدمات سے انکار ممکن نہیں ہے اور وزیراعظم عمران خان سرکاری محکموں کے آفیسران کی استعداد کار میں اضافہ اور اداروں میں میرٹ کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ جس کے ثمرات سے یقینا عوام الناس مستفید ہوں گے۔ تقریب کے اختتام پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے مختلف محکموں کے کورس مکمل کرنے والے آفیسران میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔