سکھر۔11نومبر(اے پی پی ): پاکستان اسلام میڈیکل ایسوسی یشن(پیما) سندھ کے صدر ڈاکٹر عبدالعزیز میمن،ڈاکٹر ندیم،ڈاکٹر نجیب میمن،غیاث الشان و دیگر نے ملک میں کروناوائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کرونا وائرس کے خطرات سے محفوظ رہنے کیلئے حکومت سے فی الفور سیاسی،سماجی و اسلامی اجتماعات پر پابندی عائد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے خدشات ظاہر کئے ہیں کہ ملک مین کرونا کیسز کی تعداد میں ایک بار پھر تیزی سے اضافہ ہورہا ہے روزانہ کی بنیاد پر دو افراد اس وائرس کا شکار ہورہے ہیں جو لمحہ فکریہ بنتا جارہا ہے انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ عوام اس بیماری کو سنجیدہ نہیں لے رہے ہیں پاکستان میں تمام تر سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں
عوامی سطح پر ایس او پیز پر کسی قسم کا عملدرآمد نہیں ہورہا ہے ملک کے بیشتر شہروں میں مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف بھی متاثر ہیں جو اس مرض کی شدت میں اضافے کی نشاندہی کرتا ہے کانفرنس کندہ نے حکومت وقت کو مطالبات پش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ماسک پہننے کو لازمی اور قانونی قرار دیا جائے،تجارتی و کاروباری سرگرمیوں کو محدود کیا جائے،پبلک مقامات،تعلیمی اداروں،عبادت گاہوں میں ایس او پیز کی پابندی کو یقینی بنایا جائے،طبی عملےکو حفاظتی کیٹس و دیگر سامان اور مزید مراعات فراہم کی جائیں،سیاسی ،سماجی،دینی جماعتیں اپنےجلسے جلوس، اجتماعات میں وائرس کے پھیلاو کے پیش نظر تمام سرگرمیاں معطل کریں پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن نے کرونا وائرس کے پہلے اسٹیپ میں بھی اپنی زمہ داریاں نبھائی ہیں اور انشائ اللہ پہلے کے مقابلے میں اب بھی اپنی زمہ داریاں بخوبی سر انجام دیگی۔











