سکھر:ہائی کورٹ کے حکم پرسکھر میونسپل کے ریٹائرڈ ملازم کی پینشن ادا کر دی گئی

234

 

سکھر۔11نومبر( اے پی پی ): ہائی کورٹ کے حکم پرمیونسپل کارپوریشن کے ریٹائرڈ ملازم کی پینشن کے پیسے ادا کر دیئے گئے۔سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں میونسپل کارپوریشن سکھرکے اکاونٹ سیل کرنے کے معاملہ پرکیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے میونسپل کارپوریشن کے سیل کئے گئے اکاؤنٹ کھولنے کا حکم دے دیا۔جس کے بعد میونسپل انتظامیہ نے میونسپل کے ایک رٹائرڈ ملازم کی بیوی کو پینشن کی رقم کا چیک دے دیا۔رٹائرڈ ملازم کی بیوی نجمہ خاتون کی پٹیشن پر عدالت نے میونسپل کارپوریشن کے اکاونٹ سیل کرنے کا حکم دیا تھا۔ پٹیشنر نے عدالت کو استدعا کی تھی کہ انہیں پینشن کی رقم ادا نہیں کی جا رہی۔ عدالت نے میونسپل کارپوریشن کے اکاؤنٹ سیل کرنے کا حکم دیا تھا۔