سکھر18 نومبر( اے پی پی ): سکھر میں گداگروں کے روپ میں کمسن چوروں کا گینگ سرگرم ہوگیا ہے۔سکھر کے علاقے ڈھک بازار سے سرفراز سگریٹ اسٹور سے کمسن چوروں کا گینگ ہزاروں روپے نقدی چرا کر فرارہوگیا۔ اس واردات کی تمام کاروائی سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہوگئی ہے جس کی فوٹیجز بھی جاری کردی گئی ہےں ۔چوری کی واردات انتہائی منظم طریقے سے کی گئی ۔ فوٹیجز میں دیکھا جاسکتا ہے دو کمسن بچے پہلے دکان کی ریکی کرتے رہے۔تیسرا بچہ دکان میں داخل ہوکر دکان کی دراز سے ہزاروں روپے نقدی اڑا کہ فرار ہوگیا۔ کمسن چوروں کی گینگ میں ایک کمسن بچی بھی شامل ہے۔ دوکانداروں نے اس قسم کے گروہ کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔











