سکھر: کتوں کے لوگوں کو کاٹنے کا معاملہ ، سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں کیس کی سماعت 

91

سکھر،27نومبر(اے پی پی ):کتوں کے لوگوں کو کاٹنے کا معاملہ ، سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے گرفتاریاں نا کرنے پر ایس ایس پیز کو شوکاز نوٹس جاری  کر دیا ،عدالت میں پیش نہ ہونے والے افسران کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ بھی  جاری  کیے گئے ۔جسٹس آفتاب احمد نے کہا کہ جن افسران کے خلاف مقدمات درج کیئے جا رہے ہیں ان کو گرفتار کیا جائے، سماعت کے موقع پر سندھ بھر کے مختلف اضلاع کے افسران پیش ہوئے ، افسران نے کتے مارنے اور متعلقہ افسران کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ جمع کروا دی، عدالت نے رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیا ،عدالت نے سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کر دی۔