شجاع آباد؛شاعر مشرق  علامہ اقبال کی یوم ولادت پرگورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول میں  تقریب کا اہتمام

270

شجاع آباد، 9نومبر (اے پی پی ): شاعر مشرق مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی یوم ولادت پرگورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول میں  تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سکول کے طلباء نے تقاریر اور آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں نعتیہ کلام پیش کیا اس پروگرام کے مہمانِ خصوصی پرنسپل عزیز فاطمہ نیازی اور انویسٹیگیشن آفیسر رانا آصف نذیر تھے, جنہوں نے حضرت علامہ اقبال کے افکار پر روشنی ڈالی  اور طالبات کو شاعر مشرق علامہ اقبال کے بارے میں تعلیمی تجربات سے بہت کچھ بتایا اور سیکھنے کا شوق بھی دلایا۔