پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا 59واں اجلاس جاری

413

اسلام آباد، 9 نومبر ( اے پی پی): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے بورڈ آف گورنرز کا 59واں اجلاس نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں جاری ہے ۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین پی سی بی احسان مانی کررہے ہیں، جس میں اسد علی خان، شاہ دوست، کبیر خان، عمران فاروقی، ایاز بٹ اور شاہ ریز عبداللہ روکھڑی موجود ہیں۔

واپڈا کی نمائندگی خالد سلیم کررہے ہیں ، چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان، چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر اور چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضیٰ بھی اجلاس میں شریک جبکہ وزارت بین الصوبائی رابطہ کے رکن غفران میمن اسلام آباد میں مصروفیات کے باعث اجلاس میں شرکت نہیں کر سکے۔