محمد وسیم 19 دسمبر کو لاہور میں ڈبلیو بی سی مڈل ایسٹ ٹائٹل فائٹ کریں گے

297

اسلام آباد،05 نومبر(اے پی پی ): لاہور میں باکسنگ مقابلے کی تیاریوں سے متعلق عالمی باکسنگ چیمپیئن عامر خان نے کہا ہے کہ ڈبلیو بی سی میڈل ایسٹ ٹائٹل فائٹ کے لئے لاہور میں باکسنگ کا تاریخی ایونٹ ہونے جا رہا ہے،   محمد وسیم یہ ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے جان لڑائیں گے۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں محمد عامر کا کہنا تھا کہ 19 دسمبر کو وسیم فائٹ کرینگے جس کے متعلق محمد وسیم سے میری  تفصیلی ملاقات ہوئی ہے اور وہ مقابلے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔عامر کا کہنا تھا کہ میرا یقین ہے کہ وسیم ورلڈ ٹائٹل کے لیے بھی مقابلہ کرے گا، محمد وسیم کی مڈل ایسٹ ٹائٹل کے کیے پاکستان میں پہلی فائٹ ہوگی،لاہور میں ہونے والے مقابلے کے لیے ابھی تیاریاں ہو رہی ہیں اورفائٹ کے لیے جگہ کا انتخاب ابھی کرنا ہے اس سلسلے میں گورنر ہاؤس سے بھی بات چیت ہو رہی ہے۔