اوکاڑہ:  پولیس افسران شہریوں کو جلد انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں۔ آر پی او ساہیوال کا اوکاڑہ میں پولیس افسران سے خطاب۔

218

 

اوکاڑہ،26 نومبر( اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر طارق عباس قریشی نے اوکاڑہ میں ڈی پی او آفس کا دورہ کیااور ڈی پی او آفس کی مختلف برانچوں کا ریکارڈ چیک کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے شہریوں اور سائیلین کو مہیا کی جانے والی سہولیات پر اظہار اطمینان کیا انہوں نے کہ پولیس افسران شہریوں کو جلد انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں۔

 انہوں نے کہا کہ بار ایسوسی ایشنز اور میڈیا ممبران کے تعاون سے عوام دوست پالسینگ ممکن ہوسکتی ہے۔ آر پی او نے تمام پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کریں۔ آر پی او نے ڈی ایس پی سٹی سرکل کے دفتر کا  بھی معائنہ کیا اور ریکارڈ چیک کیا ۔